Light
Dark

طیب ایردوان کا صدر زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی کا تحفہ

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک ساختہ الیکٹرک گاڑی کا تحفہ دے دیا۔

وزیر اعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کو گاڑی تحفے میں دی جہاں وزیر اعظم نے ترک صدر کے ہمراہ گاڑی میں بیٹھ کر ڈرائیو کیا۔

بعد ازاں ترک صدر ایوان صدر گئے اور صدر آصف زرداری کو بھی الیکٹرک گاڑی کا تحفہ پیش کیا، اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے گاڑی کو ڈرائیو کیا۔ ترک صدر آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے رہے۔

صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ترک صدر کا تحفہ قبول کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *