Light
Dark

ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ،

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق دھماکا شاہرگ کے علاقے میں کوئلہ کان میں کام کرنے والے مزدوروں کی گاڑی کے قریب ہوا۔ زخمیوں میں سے کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دھماکے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کرکے علاقے کی ناکا بندی کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔

دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے زیادہ تر مزدوروں کا تعلق سوات اور شانگلہ سے بتایا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *