Light
Dark

انسانی اسمگلنگ اور بیرون ملک بھیک مانگنے پر 3 سے 10 سال قید

سینٹ نے انسانی سمگلنگ کی روک تھام، بیرون ملک بھیک مانگنے اور نوعمر لڑکیوں کو جسم فروشی کیلئے بیرون ملک بھجوانے میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینے سے متعلق بلز منظور کر لئے۔

شیری رحمان کی زیر صدارت سینٹ میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تینوں بلز پیش کئے، جنہیں ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لیا ، کسی رکن نے مخالفت نہیں کی۔

بل پیش کرنے سے قبل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن لے جانے والی کشتیوں کے مسلسل حادثات ہو رہے ہیں جبکہ پاکستان سے عمرہ زائرین کی آڑ میں بھکاری بیرون ملک جا کر ملک کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں، بل پیش کرنے کا مقصد ان جرائم میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دینا ہے۔

تارکین وطن کی اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق ترمیمی بل 2025 ، دوسرا بل روک تھام ٹریفیکنگ ان پرسنز ترمیمی بل 2025 اور تیسرا ایمیگریشن آرڈنینس 1979 میں مزید ترمیم کا بل کے تحت ان جرائم میں ملوث افراد کو 3 سے 10 سال قید و جرمانے کی سزائیں دی جائیںگی جبکہ بیرون ملک بھیک منگوانے میں ملوث سرغنہ کو سخت سزا ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *