Light
Dark

الیکشن کمیشن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس میں پیپلز پارٹی کو جواب جمع کرانے کے لیے بارہ مارچ تک کی مہلت دیدی۔

ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران وکیل پیپلز پارٹی ساجد تنولی نے مؤقف اختیار کیا کہ پارٹی چیئرمین امریکا میں ہیں اور سینیٹر فاروق ایچ نائیک اپنی سینیٹ کی مصروفیات کی وجہ سے دستیاب نہیں اس لیے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔

ممبر سندھ نثار درانی نے نشاندہی کی کہ پیپلز پارٹی نے چھ جنوری دو ہزار اکیس کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے تھے۔ان کے انتخابات چار سال کے لیے ہوتے ہیں،چار سال میں الیکشن نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔

ممبر پنجاب نے استفسارکیا کہ جواب جمع کرانے کے لیےکتنا وقت درکار ہےجس پر وکیل پیپلز پارٹی نے مزید ایک ماہ کی مہلت کی درخواست کی۔ الیکشن کمیشن نے بارہ مارچ تک جواب جمع کرانے کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *