الیکٹرک وہیکلز کے چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی نرخ میں بڑی کمی متوقع ہے۔
بنیادی ٹیرف 45 روپے 54پیسے سے کم ہو کر 23 روپے58پیسے ہونے کا امکان ہے،نیپرا اتھارٹی نے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے قیمت سے متعلق سماعت مکمل کر لی۔
نیپرااتھارٹی وفاق کی درخواست پر پالیسی کا جائزہ لے کر فیصلہ جاری کرے گی،ٹیرف میں کمی سے متعلق نیپرا فیصلےکے بعدحتمی نوٹیفکیشن حکومت جاری کرے گی۔
واضح رہے وفاقی حکومت نے پچھلے ماہ ہی الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کیلئے بجلی 45 فیصد سستی کرنے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر توانائی اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے، الیکٹرک گاڑیوں کی عوام تک رسائی کے لیے چارجنگ اسٹیشنز کے قواعد و ضوابط بنا لیے ہیں۔