![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-172.png)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمن ورلڈکپ کوالیفائر 2025 اپریل میں پاکستان میں منعقد ہوں گےاس ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کریں گی بھارت میں شیڈول ویمن ورلڈکپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے مدمقابل ہوں گی۔
آئی سی سی کے اس فیصلے سے پاکستان میں ویمنز کرکٹ کو مزید فروغ ملے گا اور عالمی سطح پر ملک کی کرکٹ میزبانی کی صلاحیتوں کو تسلیم کیا جائے گا۔ اس سے قبل پاکستان نے ایشیا کپ 2023 کے کچھ میچز کی میزبانی کی تھی جبکہ اس سال چیمپئنز ٹرافی 2025 بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی۔
ویمن ورلڈکپ کوالیفائر کے دوران چھ ٹیمیں دو کوالیفائنگ مقامات کے لیے مقابلہ کریں گی، اور کامیاب ہونے والی دو ٹیمیں بھارت میں ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈکپ 2025 میں شرکت کریں گی۔ یہ ٹورنامنٹ پاکستان میں ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے ایک بڑا قدم ثابت ہوگا اور مستقبل میں مزید بین الاقوامی مقابلوں کے انعقاد کی راہ ہموار کرے گا۔