Light
Dark

فیصل آباد ستیانہ بنگلہ کے قریب تیز رفتار بس الٹ گئی، حادثے میں 3 مسافر موقع پر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس میاں چنوں سے جڑانوالہ جاتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کو اوور ٹیک کرتے ہوئے بے قابو ہوئی۔

فیصل آباد کے علاقے ستیانہ بنگلہ کے قریب تیز رفتار بس ٹریکٹر ٹرالی کو کراس کرتے ہوئے بے قابو ہوکر الٹ گئی، حادثے میں تین افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *