![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-154.png)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں 8اور9فروری کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا گیا ہے مدی میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3خوارج کو جہنم واصل کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کےعلاقے میر علی میں 4خوارج مارے گئے،3خوارج زخمی ہوئے ہیں علاقےمیں خوارج کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظرسینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں اور حالیہ آپریشن بھی اسی طویل جنگ کا حصہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان کئی سالوں سے عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کا گڑھ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب آپریشن کیا جس کے دوران 3 خوارج جہنم واصل ہوئے تھےتینوں خوارج خواتین کا برقعہ پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھےہلاک ہونے والے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ وہ دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔