Light
Dark

 آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج تعینات کرنے کی منظوری

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء ٹورنامنٹ کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کے سلسلے میں وفاقی حکومت نے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سکیورٹی کی منظوری دے دی ہے، ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کی تعیناتی کی منظوری دی۔

پاک فوج، سول آرمڈ فورسز اور پولیس اہلکارسکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے، پی سی بی، پنجاب اور سندھ کی درخواست پر وفاقی کابینہ سے سیکیورٹی کی منظوری لی گئی۔

وزارت داخلہ نے ٹیموں کی سکیورٹی کیلئے اداروں اور محکمہ داخلہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی کے لئے آنے والی ٹیموں کو پریزینٹیشن لیول کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *