Light
Dark

تحریک انتشار والے ہمارے نہیں ملک کے مخالف ہیں,عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انتشار والے ہمارے نہیں ملک کے مخالف ہیں، یہ شرطیں لگاتے تھے اور دعائیں کرتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے مگر آج ہمارا شمار دنیا کی بہترین معیشتوں میں ہونا شروع ہوگیا ہے۔

لاہور کے حلقہ این اے 127 میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ آپ سے وعدہ کیا تھا آپ کا بازو بن کر رہوں گا، جب آئے تھے تعمیر وترقی کا وعدہ کیا تھا اور حلقے کے تمام علاقوں میں ترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انتشار والوں کے یوم سیاہ کو پورے پاکستان نے مسترد کر دیا ہے عوام تعمیر و ترقی کے ساتھ ہیں ۔۔ علیمہ خان بشری بی بی اور گنڈا پور کے اپنے رہنماؤں سے جھگڑے سے لگتا ہے کسی ڈرامے کی سیریل چل رہی ہے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ملکی معیشت کو ڈیفالٹ سے نکال کر بہتری کی طرف لے کر آئے، ایک سال کی حکومت کے بعد ہم تعمیر وترقی کا دن منا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انتشار والے شرطیں لگاتے تھے اور دعائیں کرتے تھے کہ ملک ڈیفالٹ ہوجائے، یہ ہمارے نہیں ملک کے مخالف ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سپہ سالار نے معیشت کی بہتری میں بھر پور کردار ادا کیا اور آج ہمارا شمار دنیا کی بہترین معیشتوں میں ہونا شروع ہوگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *