Light
Dark

سپریم جوڈیشل کمیشن میں ججوں کیخلاف شکایات کا جائزہ،

سپریم جوڈیشل کونسل (ایس جے سی) نے گزشتہ 2 اجلاسوں کے دوران آرٹیکل 209 کے تحت آئینی عہدیداروں (ججز) کے خلاف 46 شکایات کا جائزہ لیا، ان میں سے 40 کو نمٹا دیا، 5 شکایات پر تبصرے طلب کیے اور ایک کیس میں مزید معلومات طلب کیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل اپنے ضابطہ اخلاق اور انکوائری کے طریقہ کار 2005 میں ترامیم پر بھی سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی مدت ملازمت کے پہلے 100 دن مکمل ہونے پر سپریم کورٹ آفس کی جانب سے یہ معلومات فراہم کی گئیں، انہوں نے 26 اکتوبر 2024 کو 30ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے عدالتی احتساب کے لیے اپنی آپریشنل صلاحیت کو بڑھانے کے لیے علیحدہ سیکریٹریٹ بھی قائم کیا، سپریم کورٹ کے دفتر کے مطابق ایس جے سی کے مستقل سیکریٹری کے تقرر کا عمل شروع کیا گیا تھا، بہتر نگرانی اور مقدمات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے باقاعدگی سے اجلاسوں کو ادارہ جاتی شکل دی گئی۔