![](https://rehnumanews.tv/wp-content/uploads/2025/02/image-137.png)
گرفتار ملزمان میاں بیوی ہے جن کی شناخت نواب خان اور رخسانہ کے نام سے ہوئی، ملزمان نے زیورات و پیسوں کی لالچ میں واردات کی۔ ملزمان مقتولہ کے گھر کےایک پورشن میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے۔
وقوعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلی پا کر ملزمان نے واردات کی، تشدد کے بعد مقتولہ کو قتل کردیا۔ مقتولہ کے پہنے ہوئے طلائی زیورات بھی چھین لئے تھے۔
تفتیشی حکام کے مطابق مقتولہ عائشہ کے گلے پر رسی کے نشان تھے،شدید تشدد بھی کیا، مقتولہ کی8ماہ قبل شادی ہوئی تھی جو کہ حاملہ تھی۔