
محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 144 امن و امان کے قیام ، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے نافذ کی گئی ہے اور عوامی جلوس اور دھرنا دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق شرپسند عناصر عوامی احتجاج کا فائدہ اٹھا کر ریاست مخالف سرگرمیاں کرسکتے ہیں۔
محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ فیصلہ کابینہ کمیٹی امن وامان اور صوبائی انٹیلی جنس کمیٹی کی سفارش پر کیا۔