Light
Dark

فیصل آباد میں ٹک ٹاک کے جنون نے ایک اور زندگی نگل لی۔

 ڈرائیونگ کے دوران ویڈیو بنانے والے 13 سالہ لڑکے نے 8 سالہ بچے پر کار چڑھا دی یوسف علی دو روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈرائیور اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا۔

فیصل آباد کینال روڈ پر  تیرا سالہ کار  ڈرائیور لڑکے نے ویڈیو بناتے ہوئے آٹھ سالہ بچے کو کچل ڈالا، دو بہنوں کا اکلوتا بھائی یوسف  علی دو روزالائیڈ اسپتال میں زیر علاج رہنے کےبعد دم توڑ گیا۔  

اہل محلہ کے مطابق کم عمر ڈرائیور کے والدین کو اس کی خطرناک ڈرائیونگ کے بار کئی بار شکایات کی گئیں، پولیس مقدمہ درج کرکے لڑکے اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا۔