Light
Dark

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعائیہ ناشتے کی تقریب میں شرکت کی ہے ۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بدھ کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیشنل پرئیر بریک فاسٹ میں شریک ہوئے۔

دعائیہ ناشتے کی یہ تقریب واشنگٹن میں ہوئی جس میں شرکت کیلئے بلاول بھٹو زرداری صبح 7 بجے تقریب میں پہنچے تھے۔ یہ بریک فاسٹ کی تقریب مقامی وقت کے مطابق تقریباً ایک بجے تک جاری رہی۔

تقریب میں دنیا بھر سے اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔

بلاول بھٹو نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پرئیر بریک فاسٹ میں ایک ایسے موقع پر شرکت کی ہے جب ان کے والد اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے چین میں اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے گریٹ ہال میں ملاقات کی اور کہا کہ ہم پہلے چین کے اتحادی ہیں، پھر کسی اور کے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *