اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اس قسم کے بیانات دے کر حالات کو مزید خراب نہ کیا جائے ۔ فلسطین کے دوریاستی حل کی توثیق کرتے ہیں۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ غزہ کے مسئلے کا پرامن اور مستقل حل تلاش کیا جائے، عالمی قوانین کا اخترام سب پر لاگو ہوتا ہے۔
عالمی برادری کے سخت ردعمل کے بعد امریکی حکام ٹرمپ کے غزہ سے متعلق بیان پر وضاحتیں دینے لگ گئے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر نے غزہ میں فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں کیا۔ ٹرمپ غزہ کی تعمیر نو، فلسطینیوں کی عارضی منتقلی چاہتے ہیں۔ صدر ٹرمپ چاہتے ہیں فلسطینی عوام ایسی جگہ رہیں جہاں امن ہو۔
امریکی وزیرخارجہ بولے صدر ٹرمپ کی پیشکش پر سوچنا چاہیے ۔ ٹرمپ کا اقدام مخالفت یا دشمنی نہیں، ہمدردی کی بنیاد پر ہے۔