ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سرمایہ کاری کے لیے دوستانہ ماحول پیدا کرنے کی جانب اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا۔ غیر ملکی سرمایہ کاری 20 فیصد اضافے کے ساتھ 1.329 ارب ڈالر تک پہنچ گئی۔
ہانگ کانگ، برطانیہ اور سوئٹزرلینڈ کی اہم سرمایہ کاری کے علاوہ چین کا سرمایہ کاری میں40 فیصد تک نمایاں حصہ ہے۔
عالمی اقتصادی فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کا ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کے مشترکہ منصوبے کا آغاز ہوگیا۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اقتصادی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیدیا گیا۔
ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری میں ای کامرس، سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، آئی ٹی انفراسٹرکچر، اور آن لائن سروسز شامل ہیں۔ عالمی اقتصادی فورم کے تحت پاکستان ڈیجیٹل غیر ملکی براہِ راست سرمایہ کاری منصوبہ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا۔
ڈیجیٹل ایف ڈی آئی کی جانب پیشرفت جدید ٹیکنالوجی میں ترقی سمیت عالمی مہارت، جدت اور استحکام کا اہم ذریعہ ہے۔ منصوبے کا مقصد ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے پاکستان میں سرحد پار ڈیجیٹل سرمایہ کاری کا فروغ ہے۔
ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت کی جانب بڑھتا ہوا رجحان سرمایہ کاری میں مزید اضافے کے لیے خوش آئند ہے۔