Light
Dark

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرانس جینڈرز سے متعلق حکم نامے پردستخط کردیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک حکمنامے پر دستخط کیے ہیں جس کے باعث خواجہ سراؤں کو خواتین کے کھیلوں کے زمرے میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔

حکم نامے کے تحت وفاقی حکومت کی جانب سے ان تعلیمی اداروں کو فنڈز دینے سے انکار کر دیا جائے گا جو ٹرانس لڑکیوں اور خواتین کو خواتین کے کھیلوں میں حصہ لینے اور خواتین کے لاکر رومز استعمال کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ‘خواتین کے کھیل کے خلاف جنگ’ کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی انتظامیہ ‘مردوں کو خواتین کھلاڑیوں کا حق مارتے ہوئے نہیں دیکھے گی’۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *