Light
Dark

پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کیلئے اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، تیسرے مرحلے میں 4 میچوں کے مزید ٹکٹس جاری کئے جائیں گے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ ان میچز کے ٹکٹس کی مانگ زیادہ ہونے کے باعث اضافی ٹکٹ جاری کئے  جارہے ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کی سہولت کو مدنظر رکھ کر دوبارہ ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کیلئے تیسرے مرحلے میں 4 میچوں کی مزید ٹکٹیں جاری کرے گا، پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ میچز کیلئے اضافی ٹکٹ جاری کئے جائیں گے۔

پی سی بی کے مطابق پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش اور لاہور میں ہونیوالے سیمی فائنل میچ کیلئے مزید ٹکٹیں بھی تیسرے مرحلے میں جاری ہونگی۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان 4 میچوں میں ٹکٹ کی مانگ زیادہ ہونے پر اضافی ٹکٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان چاروں میچوں کی ٹکٹس فزیکل اور آئن لائن فروخت کی جائیں گی۔

پی سی بی کے مطابق ان چار میچوں کی ٹکٹیں آج 6 فروری کو فروخت کیلئے پیش کی جائیں گی، اس کے بعد مزید ٹکٹیں فروخت کیلئے پیش نہیں کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *