پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں پولیس 2 اہلکارشہید جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شہید اہلکاروں میں عدنان اور نقیب شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں صدام، تیمورسعید، جنید، الیاس اور ثنا محمد شامل ہیں۔ علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید اہلکاروں کو خراج عقیدت کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے فتنتہ الخوارج کے دہشتگردوں نے تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا۔ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کیخلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرہے۔