Light
Dark

کمشنر کراچی کی پولیس حکام کو کرکٹ میچز کی سیکورٹی کے باعث سڑکیں بند نہ کرنے کی ہدایت

کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے دورے کے موقع پر سائٹ صنعتی ایریا میں برآمدی و درآمدی سامان کی نقل و حمل کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کے لیے صنعتکاروں کو درپیش مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور پورے سائٹ ایریا میں ٹریفک جام کے مستقل حل کے لیے بالخصوص سراج قاسم تیلی فلائی اوور سے ناظم آباد انڈر پاس تک انسداد تجاوزات مہم جلد شروع کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، انہوں نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل اور کیماڑی کو ضبط کی گئی ریڑھیاں 30 دن سے پہلے واپس نہ کرنے اور پولیس حکام کو کرکٹ میچز کی سیکورٹی کے باعث سڑکیں بند نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔