
صدر ن لیگ نوازشریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے پنجاب اسمبلی کے ارکان نے ملاقات کی۔ جہاں ملکی مجموعی صورتحال،پنجاب میں ترقیاتی عمل،عوام کی خدمت کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔
نوازشریف نے کہا کہ اللہ بھی اُن کا ہاتھ پکڑتاہ ے جونیک نیتی، محنت سے مخلوق کی خدمت کرتےہیں، مریم نواز وزیراعلیٰ سے بڑھ کر پنجاب میں ماں اور بیٹی کے جذبے سے کام کررہی ہیں۔
صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ شہبازشریف وفاق میں بڑی محنت سےکام کررہےہیں،اللہ تعالی کافضل ہورہاہے، ترقی کی طرف سفرکی رفتار کا بڑھنا خوشگوار تبدیلی کی آمد کی علامت ہے، اسٹاک ایکس چینج کی بلندی کاروباری، سرمایہ کار برادری کے اعتماد کی جھلک ہے۔