Light
Dark

پرنس کریم اغا خان وفات پا گئے

شیعہ اسماعلی مسلمان کمیونٹی کے امام، دنیا کے سب سے نمایاں اور اثر و رسوخ رکھنے والے رہنماؤں میں سے ایک تھے۔ ان کی قیادت مذہبی، سماجی، اقتصادی، اور ثقافتی شعبوں میں پھیلی ہوئی تھی۔ آغا خان چہارم، جو دنیا کے اسماعلی مسلمانوں کے رہنما تھے اور کاروبار و فلاحی کاموں کو ملا کر دنیا کے امیر ترین موروثی حکمرانوں میں سے ایک بنے، منگل کو لزبن میں وفات پا گئے۔ ان کی عمر 88 سال تھی۔
پرنس کریم آغا خان کا انتقال پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں ہوا
ان کی موت کی تصدیق آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے کی۔ وجہ وفات کا ذکر نہیں کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *