Light
Dark

جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور اے ٹی سی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 نئے ججز کے آنے کے بعد انتظامی طور پر بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جسٹس سرفراز ڈوگر کو انتظامی جج بنا دیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی سے احتساب اور انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کے انتظامی جج کا چارج واپس لے لیا گیا ہے، جسٹس سرفراز ڈوگر کو احتساب اور انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالتوں کا انتظامی جج بنا دیا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی اس سے قبل اے ٹی سی اور احتساب عدالتوں کے انتظامی جج تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے آفس آرڈر جاری کیا گیا۔

جسٹس گل حسن اورنگزیب کی جگہ جسٹس اعظم خان کو ڈسٹرکٹ کورٹس ویسٹ کا انتظامی جج تعینات کیا گیا ہے، آفس آرڈر کے مطابق جسٹس راجہ انعام امین منہاس سیشن کورٹس ایسٹ کے انتظامی جج تعینات کئے گئے ہیں، انہیں نارکوٹکس کنٹرول کی خصوصی عدالت کا بھی چارج دیا گیا ہے۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کو انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کا انسپکشن جج مقرر کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *