
چیئرمین وزیرِاعظم یوتھ پروگرام رانامشہود احمد نےاپنےبیان میں کہا لیپ ٹاپ کیلئے ایچ ای سی سے منظور شدہ اداروں کے18سے30 سال کےطلبہ قرض حاصل کرسکتے ہیں،بیرون ملک روزگارکیلئےجانے والوں کو 10لاکھ روپے قرض دیا جائے گا۔
مزیدکہابیرون ملک روزگارپرجانے والوں کو ٹریننگ،ویزا، سفری اخراجات کیلئے قرض دیاجائے گا،ملک کے نوجوانوں کیلئےمواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں،اسکیم کےتحت اب تک186ارب روپےسےزائد قرض تقسیمِ کیے جاچکے۔