
کینسر کے عالمی دن کے موقع پر، حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، دنیا بھر میں کینسر کے کیسزمیں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔المی ادارہ صحت (WHO) کی رپورٹ کے مطابق، 2022 میں تقریباً 2 کروڑ افراد میں کینسر کی تشخیص ہوئی، جبکہ 97 لاکھ افراد اس مرض کے باعث جانبحق ہوئے۔س کا مطلب ہے کہ دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک شخص کو زندگی میں کبھی نہ کبھی کینسر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ہر 9 میں سے ایک مرد اور ہر 12 میں سے ایک خاتون کی موت کینسر کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اکستان میں بھی کینسر کے کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔خمینوں کے مطابق، ملک میں ہر سال 1.5 سے 2 لاکھ نئے مریضوں میں کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جو روزانہ تقریباً 500 نئے کیسز کے برابر ہے۔
050 تک، عالمی سطح پر کینسر کے نئے کیسز کی تعداد میں 77 فیصد اضافے کا امکان ہے، جس سے سالانہ تشخیص کی تعداد 3.5 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
ینسر کی سب سے عام اقسام میں پھیپھڑوں کا کینسر (12.4 فیصد)، چھاتی کا کینسر (11.6 فیصد)، اور کولوریکٹل کینسر (9.6 فیصد) شامل ہیں۔موات کے لحاظ سے، پھیپھڑوں کا کینسر سب سے زیادہ جان لیوا ثابت ہوتا ہے، جو کینسر سے ہونے والی مجموعی اموات کا 18.7 فیصد ہے۔
ن اعداد و شمار کے پیش نظر، کینسر سے بچاؤ اور آگاہی کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔رز زندگی میں تبدیلیاں، جیسے تمباکو نوشی سے پرہیز، متوازن غذا، باقاعدہ ورزش، اور باقاعدہ طبی معائنے، کینسر کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔
ینسر کے عالمی دن کا مقصد عوام میں اس جان لیوا مرض کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور اس سے بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔س موقع پر، مختلف تنظیمیں اور محکمہ صحت سیمینارز، واکس، اور دیگر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ لوگوں کو کینسر کی تباہ کاریوں اور اس سے بچاؤ کے متعلق معلومات فراہم کی جاسکیں۔