Light
Dark

امریکی سرچ انجن گوگل کا کہنا ہے کہ چینی اور ایرانی ہیکرز تخلیقی مصنوعی ذہانت کو امریکی اہداف کے خلاف سائبر حملوں میں استعمال کر رہے ہیں۔

گوگل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین، ایران اور شمالی کوریا سمیت متعدد ملکوں کے ہیکرز امریکی اہداف کیخلاف سائبر حملوں کیلئے جیمینائی نام کے چیٹ بوٹ سے مدد لیتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق تخلیقی مصنوعی ذہانت ہیکرز کی زیادہ تیزی اور زیادہ حجم میں کام کرنے کی اہلیت میں اضافہ کرتی ہے۔

گوگل تھریٹ انٹیلی جینس گروپ کا کہنا ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت کے ساتھ خطرات کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔