Light
Dark

ای سی سی کا چینی،کوکنگ آئل،سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پراظہار برہمی،رپورٹ طلب

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی،کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے2 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔

وزارت خوراک سے چینی ، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ رمضان میں اشیاء ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔

ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم میں تبدیلیوں کی منظوری دے دی،اسٹیل اور آئرن کے اسکریپرز کو دی گئی ای ایف ایس کی سہولت واپس لے لی گئی۔

ای سی سی نے ریونیو ڈویژن کیلئے 2 ارب 79 کروڑ،ایف سی نارتھ کیلئے 49 کروڑ 45 لاکھ ،ریکو ڈک پراجیکٹ کیلئے ایک ارب 79 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *