Light
Dark

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کیلئےلاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا  کہ 8 فروری کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کیلئے ڈی سی لاہور کو درخواست دی،29جنوری کو درخواست دائر کی گئی مگر تاحال ڈی سی آفس سے کوئی جواب نہیں آیا۔

پی ٹی آئی جب بھی جلسے کی اجازت مانگتی ہے تو امن و امان کا مسئلہ بنا لیا جاتا ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دینے کی ہدایت دی جائے۔

یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے درخواست کی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف 8 فروری کو جلسہ نہ کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *