Light
Dark

ہم نے اداروں کو بہتر اور منافع بخش بنانا ہے , وفاقی وزیر اطلاعات

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اصلاحات کے عمل میں کسی کو رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اداروں میں اصلاحات لا رہی ہے۔ کیونکہ ہم نے اداروں کو بہتر اور منافع بخش بنانا ہے۔ اور سرکاری اداروں سے سفارش کلچر ختم کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اداروں میں چھوٹے چھوٹے مافیا بیٹھے ہوئے ہیں۔ اور نظام کی تبدیلی کے لیے نکلیں تو مشکلات آڑے آتی ہیں۔ ملازمین کو خوشحال بنانے کے لیے اداروں کو منافع بخش بنانا ضروری ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ صحافیوں کو حکومت کی جانب سے مفت طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ اداروں کی ترقی کے لیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ اور کسی کو اصلاحات کے عمل میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل میڈیا پر نیوز کا چیک اینڈ بیلنس ضروری ہے۔ جو ملک میں انتشار پھیلائے کہیں تو انہیں جواب دہ ہونا چاہیے۔ اور آزادی اظہار رائے کے نام پر لوگوں کی پگڑیاں اچھالی جاتی ہیں۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کو بلیک میل کیاجاتا ہے جس کی وجہ سے لوگ خودکشیوں پر مجبور ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *