Light
Dark

اردن کے شاہ عبداللہ دوم اگلے ہفتے امریکا کا دورہ کریں گے۔

اردنی سرکاری میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق اردن کے شاہ عبداللہ دوم 11 فروری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گےاس ملاقات میں غزہ اور خطے کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کی جائے گی۔ شاہ عبداللہ ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکہ کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی رہنما ہوں گے۔

شاہ عبداللہ کا یہ دورہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور غزہ کی موجودہ صورتحال کے پس منظر میں بہت اہمیت کا حامل ہےاردن کا تاریخی طور پر فلسطینی اسرائیلی تنازعے اور خطے میں امن کی کوششوں میں اہم کردار رہا ہے۔ یہ دورہ اردن اور امریکہ کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *