نوے کی دہائی میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی سینیئر اداکارہ فرح نادر نے کینسر کے دوران مثبت رہنے کا طریقہ بتادیا۔
سینئر اداکارہ فرح نادرکو کون نہیں جانتا، وہ رقص بسمل، میری بیٹیاں، دلدل سمیت تین درجن سے زائد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں،حال ہی میں انہوں نے ’سماء‘ کے مارننگ میں شو شرکت کی، جس میں اپنی بیماری اور علاج سے متعلق کھل کر بات کی۔
سلور اسکرین پر مختلف کردار نبھانے والی اداکارہ کی زندگی نے تب مشکل موڑ لیا، جب ان میں تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ۔
2023 میں جب اداکارہ کی طبیعت زیادہ خراب رہنے لگی، تو انہوں نے یکے بعد دیگرے کئی ٹیسٹس کروائے جن کے ذریعے ان میں گردے کے تیسرے درجے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم اب وہ مکمل طور پر صحت یاب ہو چکی ہیں۔