”آغازِ تخلیق سے انجامِ ِ کائنات تک“ – الہدیٰ اسلامی نمائش کا انعقاد ہوا۔
الہدیٰ انٹرنیشنل اسکول ایچ۔الیون کیمپس اسلام آباد کے زیر اہتمام ایک منفرد اسلامی نمائش ”آغازِ تخلیق سے انجامِِ کائنات تک“ کے عنوان سے منعقد کی گئی۔ یہ نمائش یکم فروری 2025کو منعقد ہوئی اور اگلے دو دن یعنی تین فروری تک جاری رہے گی۔
نمائش میں اسلامی نقطہئ نظر سے تخلیق کے آغاز سے لے کر کائنات کے انجام تک کے سفر کو پیش کیا گیا۔ معلوماتی پینلز، دلچسپ تحقیق، سائنسی حقائق اور طلبا کی پُر اعتماد شرکت نے نمائش کو چار چاند لگا لگا دیے۔
نمائش میں جڑواں شہروں کے معززین،طلبا کے والدین اور میڈیا کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمائش کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر ٹیسٹ ڈویلپمنٹ مرزا علی تھے اور معزز مہمانانِ گرامی میں وزارتِ تعلیم کے سینئر جوائنٹ سیکرٹری محترم سید جنید اخلاق، ڈائریکٹر ایس۔ٹی۔آئی ڈاکٹر مریم شنواری، ڈاکٹر نفیسہ احمد اور ڈاکٹر علی عابد نظار بھی شامل تھے۔