Light
Dark

تین ملکی ٹورنامنٹ اور چیمپیئنز ٹرافی میں فخر زمان کے ساتھ بابراعظم اوپنر جائیں گے۔

نجی ٹی وی نے ٹیم انتظامیہ کے حد درجہ مصدقہ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فخر زمان کے ساتھ پاکستانی اننگز کا آغاز سابق کپتان بابراعظم کریں گے۔

ٹیم انتظامیہ نے بابر اعظم کو میگا ایونٹ اور اس کے بعد قومی ٹیم میں وہ کردار ادا کرنے کے لئے کہا ہے جو سچن ٹنڈولکر بھارتی ٹیم میں کرتے تھے۔ ذرائع کے مطابق بابر اعظم نے آمادگی ظاہر کر دی ہے۔

دعویٰ کیا گیا ہے کہ صائم ایوب کے زخمی ہونے کے بعد محمد رضوان،عاقب جاوید، بیٹنگ کوچ اور سلیکٹرز نے سابق کپتان سے کئی میٹنگز کیں اور انہیں ون ڈے اور ٹیسٹ میں اوپننگ کرنے کے لئے راضی کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *