Light
Dark

چیمپئنز ٹرافی میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کی سیکیورٹی کیلئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کیلئے مراسلہ لکھ دیا گیا۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 ء کا آغاز 19 فروری سے لاہور میں ہورہا ہے، جس کیلئے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا، قذافی اسٹیڈیم کی سیکیورٹی کیلئے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پولیس نے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے مراسلہ لکھ دیا، جس میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم میں بارڈر ایریا میں استعمال ہونیوالی ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔

حکام کے مطابق اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی سے کوئی ڈرون قذافی اسٹیڈیم کی حدود میں پرواز نہیں کرپائے گا، ٹیکنالوجی سے کسی قسم کے ڈرون کو پرواز کیلئے ملنے والے سگنلز کو بریک کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *