Light
Dark

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی کارروائیاں جاری ہیں، سمندر کے راستے شہریوں کو مراکش سے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے گئے، گرفتار ایک ملزم مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا۔

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں، سمندر کے راستے شہریوں کو مراکش سے یورپ بھجوانے میں ملوث ملزم سمیت 2 انسانی اسمگلر گرفتار کرلئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزم مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا، عمر حیات نے سمندر کے ذریعے شہری کو یورپ بھجوانے کیلئے 57 لاکھ روپے لئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان فیصل آباد اور شیخوپورہ سے گرفتار ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق دوسرے ملزم محمد نعیم نے سعودی عرب ملازمت کا جھانسہ دے کر شہریوں سے 21 لاکھ روپے بٹورے تھے، ملزم بھاری رقوم وصول کرکے روپوش ہوگیا تھا، گرفتار ملزمان سے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *