Light
Dark

امریکی ریاست پسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک اور فضائی حادثہ پیش آیا ہے، جہاں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

پنسلوانیا سے میسوری جانے والا ایئرایمبولینس فلاڈیلفیا میں گر کر تباہ ہوگیا،طیارے میں سوار تمام 6 افراد ہلاک ہوگئے،طیارہ ایک مریض بچے کو لے کر جارہا تھا۔

 طیارہ گرنےسےایک گھر اور کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی،زمین پر متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

اس سے قبل واشنگٹن میں بدھ کے روز بڑا فضائی سانحہ پیش آیا تھا، جہاں ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔