Light
Dark

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں 3.68 فی کلو اضافہ کر دیا،  فروری کے لیے فی کلو قیمت 253 روپے 97 پیسے مقرر کر دی گئی، ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر تین ہزار روپے کے قریب پہنچ گیا۔

اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ایل پی جی کا گھریلو سلینڈر 43 روپے 52پیسے مہنگا ہو کر 2996 روپے 88 پیسے کا ہو گیا۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت سعودی آرامکو سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو سی پی میں ایک اعشاریہ چھ فیصد اضافہ اور ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ میں صفر اعشاریہ انیس فیصد کا معمولی اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایل پی جی کے گیارہ اعشاریہ آٹھ کلو گرام سلینڈر کی قیمت میں ایک اعشاریہ سینتالیس فیصد اضافہ ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *