ضلع کرم کی تحصیل اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے والے سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر سعید منان زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر پولیس کے ہمراہ بوشہرہ میں موجود تھے ،انہیں فوری طور پر بوشہرہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد پولی کی بھاری نفری نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کرم کا کہنا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر حفاظتی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب کوہاٹ میں کمشنر آفس میں جرگہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل لوئر کرم میں ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہوگئے تھے۔