ملک میں سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ تین دنوں کے دوران سونے کے نرخ نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
آج بھی سونے کی قیمت میں 1500 روپے کااضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 91 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 1286 روپے کا اضافہ ہونے سے دس گرام سونا 2 لاکھ 50 ہزار 171 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کے فی تولہ نرخ میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا تھا، 1500 کے مزید اضافے سے تین دن میں سونے کے نرخ 5 ہزار 400 روپے بڑھ گئے ہیں۔
پاکستان میں پہلی بار سونے کے نرخ 2 لاکھ 91 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔