Light
Dark

اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئےامتحانات کا انعقاد روکنے کی درخواست پر چیئرمین ایف پی ایس سی کو 6 فروری تک درخواستگزاروں کو سن کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے عدالت کو بتایا چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن اگلے ہفتےموجود ہوں گے۔ درخواست گزاروں کے معاملے کو دس دن میں سن کر حل کر لیں گے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا یہ معاملہ کسی ایک کا نہیں۔ ایف پی ایس سی کو پورا مسئلہ حل کرنا ہو گا ۔ ہم جب بھی فیصلہ کریں گے آپ کے اس نکتے پر فیصلہ کریں گے ۔ درخواست گزار ایف پی ایس سی کے سامنے معاملہ پیش کریں۔

عدالت نے کہا کہ چیئرمین ایف پی ایس سی اور دیگر آفیشلز مسئلہ حل کر کے 6 فروری کو عدالت میں رپورٹ پیش کریں ورنہ عدالت آرڈر جاری کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *