
گوہر رشید اور کبریٰ خان کی شادی کی خبریں زیر گردش تھیں جس پر دونوں نے چند روز قبل اپنی شادی کی تصدیق دوستوں کے ہمراہ ایک ویڈیو کے ذریعے کی۔
شادی کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ جوڑے کا نکاح رمضان سے قبل مکہ مکرمہ میں ہوگا جس میں فیملی اور قریبی دوست شرکت کریں گے اور پھر پاکستان آنے کے بعد باقاعدہ شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگا۔
تاہم اب جوڑے کی شادی کا کارڈ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔