بدھ 26 فروری 2025ء
Light
Dark

وزیراعظم شہباز شریف نے برآمدات میں اضافے اور معیشت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ 

پاکستان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کراچی کسٹمز کی طرز پر تمام شعبوں میں جلد خودکار نظام قائم کیے جائیں گے تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔

 ان کا کہنا تھا کہ برآمدات پر مبنی معاشی ترقی حکومت کی ترجیح ہے اور اس کے لیے مقامی خام مال اور دیگر اشیاء کے معیار کو بہتر بنایا جائے گا۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ تمام شعبوں میں آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے تاکہ معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ ملکی ترقی اور معاشی استحکام حکومت اور کاروباری برادری کے قریبی تعاون پر منحصر ہے، جبکہ محصولات میں اضافہ اور ٹیکس نیٹ کو وسعت دینا بھی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

پاکستان بزنس کونسل کے وفد نے ملکی معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور شرح سود میں کمی کو کاروباری طبقے کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *