Light
Dark

پنجاب میں موٹرسائیکل سواروں کیلئے اسپیڈ کی حد مقرر کردی گئی

حکوت پنجاب نے صوبہ بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ کی حد مقرر کردی۔

پنجاب روڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ صوبے بھر میں  موٹرسائیکل سواروں کے لیے اسپیڈ کی حد 60 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا  ہے کہ فیصلہ صوبائی کابینہ کی منظوری سے موٹرسائیکل سواروں سمیت شاہراہوں پر چلنے والے دیگر شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر کیا گیا ہے۔