مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، یہ افراد اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد واپس ملک پہنچے، جبکہ وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) کے تفتیشی افسر نے ان افراد کے بیانات قلمبند کیے۔
ڈان نیوز کے مطابق دفتر خارجہ نے گزشتہ ہفتے واضح کیا تھا کہ مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جائے گا اور اس حوالے سے وزارت خارجہ مراکشی حکام سے رابطے میں ہیں۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی حادثے سے متلق مراکش حکام کے ساتھ مکمل تحقیقات اور محتاط روابط کے بعد ان افراد کو پاکستان واپس بھیج دیا جائے گا، جب کہ رباط میں پاکستانی سفارت خانہ امدادی سرگرمیوں کی نگرانی اور وطن واپسی کے لیے کام کر رہا ہے۔
بعد ازاں، آج مراکش کشتی حادثہ میں بچ جانے والے 7 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے، انہیں اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا ہے۔