لاہور: ذرائع کے مطابق پولیس اہل کاروں نے چیکنگ کے دوران شہری عبدالنظام کی جیب سے ایک ہزار روپے کا نوٹ نکالا، جس پر شہری نے جیب سے ایک ہزار روپے نکالنے پر 15 پر کال کرکے شکایت کردی۔
بعد ازاں شہری کے کال کرنے پر پولیس اہل کاروں نے زبردستی غلط کال کا بیان دلوا کر معافی نامہ لکھوا لیا، تاہم معاملے کی انکوائری میں پولیس اہل کار ہی قصور وار ثابت ہوئے۔
غلطی ثابت ہونے پر ہیڈ کانسٹیبل حسن، شکیل، طاہر، کانسٹیبل تجمل اور عمران کو معطل کردیا گیا۔