Light
Dark

 کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں تیزی کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے،دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 114000 پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی،ہنڈریڈ انڈیکس 1030 پوائنٹس بڑھکر 114230 پوائنٹس پر پہنچ گیا

بروکرز کا کہنا ہےکہ لسٹڈ کمپنیز کے اچھے مالی نتائج مارکیٹ کی سمت کا تعین کریں گے،اسٹاک مارکیٹ میں رول اوور کا آخری دن،ادھار کے سودے فروری کائونٹر پر شفٹ ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 13 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوئی۔