Light
Dark

پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن  نےپیکا ترمیمی ایکٹ کوکالا قانون قراردےدیا،اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جانب سےجاری اعلامیے کےمطابق پیکا ترامیم 2025 کالا قانون اورآزادی رائےکا گلا کاٹنے کے مترداف ہے
پیکا ترامیم آزادی اظہار رائے اور بنیادی انسانی حقوق کےمنافی ہیں۔


اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن پیکا ایکٹ میں ترامیم کی شدیدمذمت کرتی ہے،ترامیم صحافیوں اور صحافت پرقدغن،سوشل میڈیا صارفین اور عام شہریوں کی آواز دبانےکی کوشش ہے، اس ترمیم سے آزادانہ رپورٹنگ اور تنقیدی آرا کے اظہارکو نقصان پہنچے گا۔

قانون کا غلط استعمال اورپیکا ایکٹ کی سابقہ دفعات کا بھی غلط استعمال دیکھنےمیں آیا ہے،اس قانون کوصحافی برادری کےساتھ مل کر اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا جائیگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *