Light
Dark

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ امریکا نے 90 روز کیلئے امدادی پروگرام روکے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے۔امید ہے کہ  امدادی پروگرام دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے  ہفتہ وار بریفنگ میں بتایا کہ یو ایس اے آئی ڈی سمیت مختلف امریکی ادارے پاکستان میں کام کررہے ہیں۔ امید کرتے ہیں کہ تمام ادارے پاکستان میں اپنےمنصوبوں پر  جلد کام شروع کریں گے۔

 انہوں نے کہا کہ امریکا سے تارکین وطن کو نکالنے کا فیصلہ نئے ایگزیکٹو آرڈر کا حصہ ہے۔ حکومت وزارت داخلہ کی مدد سے ایسے پاکستانیوں کے کیسز میں مدد کرے گی۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ امریکی کاروباری شخصیات پاکستان آتی رہتی ہیں۔ امریکی سرمایہ کاروں  کے دورے سے وزارت خارجہ کا کوئی تعلق نہیں۔

شفقت علی خان نے کہا کہ  چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے منفی پروپیگنڈے کو مسترد  کرتے ہیں۔ پاکستان اور چین کی دوستی جتنی قدیم ہے اتنی ہی مضبوط ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ پاک بحریہ کی امن مشقیں 7 سے 11 فروری کو ہوں گی جن میں دنیا بھر سے  ساٹھ ممالک کے وفود حصہ لے رہے ہیں۔ مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں دو کھیپ میں واپس آ رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *