Light
Dark

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کےساتھ مذاکرات کیلئے ہم نے اپوزیشن کی پیشکش قبول کی تھی مگر پی ٹی آئی 28 جنوری کو کمیٹی میٹنگ میں شرکت سے بھاگ گئی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ملک کسی انتشار سے مزید نقصان کامتحمل نہیں ہوسکتا، چاہتے ہیں ملک آگے چلے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کھلے دل سے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے، سچےدل سےتیارہیں کہ مذاکرات آگےبڑھیں، ہاؤس کمیٹی کیلئے تیارہیں، ہاؤس کمیٹی2014کے دھرنے کابھی احاطہ کرے، 2018 میں تحقیقات کیلئے قائم کمیٹی کی ایک میٹنگ بھی نہیں ہوئی۔

شہبازشریف نے کہا کہ ابھی ہم نے میجرحمزہ اسرار شہید کا جنازہ پڑھا ہے، میجرحمزہ اسرارشہید نے خوارج کامقابلہ کیا، حمزہ اسراراورسپاہی محمدنعیم نےجام شہادت نوش کیا، افواج پاکستان کے جوان اورافسران قربانیاں دےرےہیں، قربانیوں کی تکریم اورتوقیر ہم سب کافرض ہے، امن نہیں ہوگا تو ملک میں ترقی کاخواب ادھورارہ جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شرح سود میں ایک فیصد کمی کا اعلان کیا ہے میراخیال ہے2فیصدکم ہوناچاہئے تھا۔ ملک کی ترقی وخوشحالی کاخواب شرمندہ تعبیر ہوگا، انسانی اسمگلنگ کی وجہ سے پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئیں، اس دھندے کی وجہ سے پاکستان کاامیج خراب ہوا، اس پربھرپور توجہ ہے،جب تک مکمل ایسے عناصر کاخاتمہ نہیں ہوگا چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *